ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:پتھرکان کنی سے نقصان اٹھائے متاثرہ خاندان میں آئی آر بی کمپنی سے معاوضہ کی تقسیم

بھٹکل:پتھرکان کنی سے نقصان اٹھائے متاثرہ خاندان میں آئی آر بی کمپنی سے معاوضہ کی تقسیم

Sat, 22 Jul 2017 18:43:10    S.O. News Service

بھٹکل:22/جولائی (ایس اؤنیوز)آخر کار رکن اسمبلی منکال وئیدیا اور عوامی جدوجہد رنگ لائی ، فورلین تعمیر کی ٹھیکدرا کمپنی آئی آربی نے تعلقہ کے بینگرے ملاری میں پتھر کان کنی سے متاثرہ خاندان کو سروے کے ذریعے طئے کردہ معاوضہ کو تقسیم کرتے ہوئے عوامی برہمی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

ممبئی سے بھٹکل تشریف لائے آئی آر بی کے افسران رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے گھر پہنچ کر ملاقات کی اور وہاں منعقدہ چھوٹی سی تقریب میں ملاری علاقے کے 21مستفیدین میں کل 14،86،000روپیوں کے چک تقسیم کئے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، کمپنی کے اعلیٰ افسر ایس این کلکرنی ، مینجنگ ڈائرکٹر جینت، بھٹکل اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، محکمہ تحصیل کے سنتوش بھنڈاری وغیرہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ ملاری علاقے میں پتھر کان کنی سےنقصان اٹھائے عوام نے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی قیادت میں آئی آر بی کمپنی کے سواریوں کو روک کر پتھر کان کنی بند کرنے کا مطالبہ لےکر عوام نے ہفتہ پہلے احتجاج کیا تھا، اسی کے نتیجےمیں آئی آر بی کمپنی نے معاوضہ کی تقسیم کی ہے۔


Share: